Home Uncategorized ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

Share
Share

برطانیہ: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔

سو کم اور اے 24 کی ہدایتکاری میں بننے والی دستاویزی فلم کے ٹریلر میں کورین خاتون کو غوطہ خوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے۔

دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کورین خاتون تمام خطرات کے باوجود بھی خوراک تلاش کرنے کا اپنا کام جاری رکھتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے ساتھ شریک پروڈیوسرز میں سو کم، ایریکا کین ایئر، نیکول اسٹوٹ، ایملی آسبرون اور ہیری گو شامل ہیں جبکہ میریسا توریس ایرکسن اس دستاویزی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...