Home سیاست ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج خودکش بمبارواصل جہنم

ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج خودکش بمبارواصل جہنم

Share
Share

راولپنڈی: ضلع مہمند میں خوارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 6 ستمبر کو صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، جوابی کارروائی میں چاروں خوارج خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے، ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...