Home نیوز پاکستان ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل،مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل،مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

Share
Share

اسلام آباد:/لاہور: ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہو گیا،الصبح اسلام آباد ،راولپنڈی ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیا، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں خوب بادل برسے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

لاہور کے علاقوں جیل روڈ پر 7، گلبرگ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک میں 12، پانی والا تالاب میں 8 اور قرطبہ چوک میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادھر پنجاب کے شہروں صفدر آباد، سانگلہ ہل اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، کلور کوٹ میں گرج چمک کیساتھ بارش نے رنگ جما دیا جبکہ چنیوٹ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے جنہوں نے انتظامیہ کے دعووٴں کی قلعی کھول دی۔
دوسری جانب اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت گردونواح میں الصبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...