Home Uncategorized خلائی اسٹیشن سے ملحق خراب شدہ بوئینگ اسٹار لائنر کی زمین پر واپسی

خلائی اسٹیشن سے ملحق خراب شدہ بوئینگ اسٹار لائنر کی زمین پر واپسی

Share
Share

 

واشنگٹن: خلائی اسٹیشن سے ملحق خراب شدہ بوئینگ اسٹار لائنر کو زمین پر واپس لایا جاچکا ہے۔

بوئینگ اسٹار لائنر جو کہ خلائی ٹرانسپورٹ کیپسول ہے، کو مشرقی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد دو افراد پر مشتمل عملے کے بغیر زمین پر واپس لایا گیا۔

اس واپسی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے ایک بھری آزمائشی پرواز کے اختتام کو نشان زد کیا جو دو افراد کو لیکر خلائی اسٹیشن پر گیا تھا۔

بوچ ولمور اور سنی ولیمز، بوئینگ اسٹار لائنر میں تھرسٹر کی ناکامی کے بعد خلائی اسٹیشن پر کئی مہینوں تک پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ناسا نے کیپسول کو پائلٹ کے ساتھ زمین پر لانے کو غیرمحفوظ سمجھا۔

دوسری جانب خلائی اسٹیشن پر پھنسے ولمور اور ولیمز کی واپسی سے متعلق ناسا نے کہا ہے کہ وہ فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے رہیں گےتاہم انہیں اس کے بعد اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول پر زمین پر واپس لایا جائے گا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...