Home Uncategorized بالی وڈ سٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی وڈ سٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ‘نیوز 18′ اور ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی ننھی پری کا دُنیا میں استقبال کرلیا ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا، اس وقت سے بھارتی میڈیا کے نمائندے خوشخبری کے انتظار میں تھے۔

اب کچھ دیر پہلے ہی بھارتی میڈیا کے نمائندوں نے اسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پیدائش کی خبر نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...