Home Uncategorized اسپیس ایکس کا مریخ پر بغیر عملے کے پہلا خلائی جہاز لانچ کرنے کا اعلان

اسپیس ایکس کا مریخ پر بغیر عملے کے پہلا خلائی جہاز لانچ کرنے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: اسپیس ایکس نے دو سالوں میں مریخ پر بغیر عملے کے پہلے خلائی جہاز کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپیس ایکس دو سالوں میں مریخ پر بغیر عملے اپنے پہلے خلائی جہاز کو لانچ کرے گا جو کمپنی کے بین سیاروں کے سفر سے متعلق عزائم میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لانچ اگلی ارتھ-مارس ٹرانسفر ونڈو کے طور پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان ابتدائی مشنوں کا بنیادی ہدف مریخ پر لینڈنگ کی صلاحیت کی جانچ کرنا ہے۔ کامیاب ہونے کی صورت میں عملے کی پہلی پروازیں چار سالوں میں لانچ کی جاسکتی ہیں۔

ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ان مشنوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حتمی مقصد تقریباً 20 سال کے اندر اندر مریخ پر ایک خود کفیل شہر قائم کرنا ہے جو انسانی شعور میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...