Home نیوز پاکستان کے پی میں منکی پاکس کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے

کے پی میں منکی پاکس کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے

Share
Share

پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بڑی کامیابی سمیٹ لی، منکی پاکس کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں فی الحال کوئی فعال کیس نہیں، ایم پاکس کا پہلا مریض، مردان کا رہائشی بھی صحت یاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر پختونخوا میں ایم پاکس کا کوئی بھی فعال کیس نہیں بچا، ایم پاکس کے تین مریض اس سے قبل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاو کو محدود کردیا، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور طورخم بارڈر سمیت انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ بدستور جاری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...