Home Uncategorized سائنس دانوں نےجسم کی دائمی تکلیف سے نمٹنے کے لیے نئی ڈیوائس تیارکرلی

سائنس دانوں نےجسم کی دائمی تکلیف سے نمٹنے کے لیے نئی ڈیوائس تیارکرلی

Share
Share

سائنس دانوں نے دماغ کے لیے ایک نئی ڈیوائس بنائی ہے جو جسم کی دائمی تکلیف سے متعلقہ سگنلز کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

درد جسم کے لیے تنبیہ کا ایک نظام ہوتا ہے، لیکن کچھ کیفیات ان سگنلز کی فعالیت کو متاثر کرسکتی ہیں۔

مثال کے طور پر دائمی تکلیف میں مبتلا افراد کے دماغ میں ایسے ناقص سگنلز پیدا ہوتے ہیں جو ٹھیک ہوچکی تکالیف (جیسے کہ کٹے ہوئے ہاتھ پاؤں یا اس جیسی پیچیدہ صورتحال) ان کے متعلق غلط تنبیہ جاری کرسکتے ہیں۔

درد کو راحت بخشنے کے لیے ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ استعمال مسلسل ہوتا ہے اور اکثر لت جیسے دیگر نقصانات ہوسکتے ہیں۔

محققین پُر امید ہیں کہ ان کی نئی Diadem ڈیوائس اس کیفیت میں مبتلا افراد جو نئے علاج کی تلاش میں ہوتے ہیں، کے لیے ایک عملی حل ہو سکتا ہے۔

Diadem ہلکی شدت کی الٹرا ساؤنڈ لہریں پیدا کرتا ہے جو دماغ کے اندر کے خطوں حرکت دیتا ہے اور دائمی تکلیف کے پیچھے موجود ناقص سگنلز کو روکتا ہے۔

دائمی تکلیف میں مبتلا 20 افراد پر کیے جانے والے حالیہ کلینیکل ٹرائل میں دیکھا گیا کہ جنہوں نے یہ ڈیوائس استعمال کی تھی ان کو تکلیف میں راحت ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...