Home Uncategorized روس کو میزائلوں کی فراہمی پر تین بڑے یورپی ممالک کا ایران پر پابندیوں کا اعلان

روس کو میزائلوں کی فراہمی پر تین بڑے یورپی ممالک کا ایران پر پابندیوں کا اعلان

Share
Share

برسلز: جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے بیلسٹک میزائل فراہم کرنے پر ایران کو یورپی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فضائی نقل و حمل سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ دوطرفہ فضائی خدمات کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ ایران ایئر پر پابندیاں لگانے کے لیے بھی کام کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ ہم ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور روس کو بیلسٹک میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی منتقلی میں ملوث اہم اداروں اور افراد کا بھی پیچھا کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل ایران اور روس دونوں کی طرف سے یورپی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ یوکرینی عوام کے لیے مزید مشکل پیدا کی جا رہی ہے۔

ان ممالک نے یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بیان کے بعد اُٹھایا ہے جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ ایران کے بھیجے گئے میزائلوں کو روس یوکرین پر استعمال کرے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...