Home نیوز پاکستان قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کر دی

قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کر دی

Share
Share

اسلام آباد: قومی خزانے پر پنشن کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کر دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہو گا، وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن مدت 10 سال مقرر کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا فیملی پنشن حقدار معذور بچہ تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس لازمی ہو گی جبکہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کی پنشن میں تین فیصد سالانہ سے کمی کردی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنشنز میں ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات پر کی گئی ہیں، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کیلئے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ بھی کردیا گیا ہے، پنشنز میں کٹوتی 3 فیصد سے لیکر زیادہ سے زیادہ 20 فیصد کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...