Home سیاست پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا.

پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا.

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے مذکورہ تحقیقات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...