Home Uncategorized سائنسدان آئن اسٹائن کا ایٹم بم سے متعلق خط لاکھوں ڈالر میں نیلام

سائنسدان آئن اسٹائن کا ایٹم بم سے متعلق خط لاکھوں ڈالر میں نیلام

Share
Share

نیو یارک: نامور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کا امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کو پہلا ایٹم بم بنانے کے لیے لکھاجانے والا خط 39 لاکھ ڈالر (1 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کر دیا گیا۔

کرِسٹیز آکشن ہاؤس کے مطابق نیلام ہونے والا یہ خط آئن اسٹائن کا اصلی خط ہے جو ان کے شاگرد لیو سیلارڈ نے محفوظ کر لیا تھا اور بعد ازاں نادر اشیاء اکٹھا کرنے والے افراد کے پاس موجود رہا۔

1939 میں لکھے جانے والے دو صفحات پر مشتمل اس خط میں آئن اسٹائن نے امریکی صدر پر نیوکلیئر پروگرام قائم کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کے لیے زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ نازیوں کے پاس بھی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ہوسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ یہ چیز قابلِ تصور ہے کہ نئی قسم کے انتہائی طاقتور بم بنائے جا سکتے ہیں۔

آئن اسٹائن کا نام اس خط میں ایک بار آیا ہے، جبکہ یہ خط درحقیقت سائنس دان لیو سیلارڈ نے لکھا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اگر خط پر آئن اسٹائن دستخط کردیں تو مراسلہ صدر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

نیلامی میں اس خط کے علاوہ مائیکروسافٹ کے آنجہانی شریک بانی پال ایلن (جن کا انتقال 2018 میں ہوا) کی جمع کی گئی نادر اشیاء بھی فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...