Home نیوز پاکستان اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے

اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اے ڈی بی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات پر تحقیق کی جائے گی اور سیاحت کے لیے سڑکوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جائے گی، جس سے علاقے کی سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں بہتری آئے گی۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...