Home نیوز پاکستان قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

Share
Share

 

کراچی: ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں 0.03فیصد تا 1.22 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 1.22 فیصد کمی سے 16.36 فیصد مقرر کردیا گیا ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 1فیصد کی کمی سے 18فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.68فیصد کی کمی سے 17.2 فیصد کردی گئی جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 0.3فیصد کی کمی سے 15.5 فیصد کردی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 14.52 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔

 

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...