Home سیاست حکومت سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے،امیر جماعت اسلامی

حکومت سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے،امیر جماعت اسلامی

Share
Share

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ فوج اور عوام کے سامنے آنے کا بہت بڑا مسئلہ ہے موجودہ حکومت سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے۔ امید کرتا ہوں چیف جسٹس سامنے آئیں گے اور کہیں گے کہ میری ایکسٹینشن میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو ججز کی عمر سے متعلق بڑے واضح الفاظ میں اپنا موٴقف دینا چاہیے تھا، جب ججز کے بارے میں پتہ چلے کہ یہ اس کا ا?دمی ہے وہ اس کا آدمی ہے تو عوام کہاں جائے گی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امید کرتا ہوں چیف جسٹس سامنے آئیں گے اور کہیں گے کہ میری ایکسٹینشن میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اس حکومت کو عدالتی معاملہ چھیڑنا ہی نہیں چاہیے، آئین ایک ایسا ڈاکیومنٹ ہے جس پر عوام متفق ہے، موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں، فوج اور عوام کے سامنے آنے کا بہت بڑا مسئلہ ہے، رحیم یار خان میں حملے میں 12پولیس اہلکار شہید ہوئے، کے پی کے جنوبی اضلاع میں پولیس نے تھانوں کا بائیکاٹ کیا، حکومت کی ذمہ داری ہے سب کو ایک پیج پر لے کر آئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں، جماعت اسلامی ملک بھر میں مقبول ہورہی ہے، لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہاہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریز بند ہورہی ہیں اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...