Home Uncategorized محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا

Share
Share

کراچی: فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ میڈن اوورز کرانے کا بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کیریبین ٹی 20 لیگ میں انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے لیے کھیلتے ہوئے محمد عامر نے بھونیشور کمار کے 24 میڈن اوورز کے ریکارڈ کو توڑ دیا اور اب وہ 25 میڈن اوورز کے ساتھ عالمی سطح پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔

سب سے زیادہ میڈن اوورز کا ریکارڈ اس وقت سنیل نارائن کے پاس 30 کے ساتھ ہے جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 میڈن اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر 32 سال کی عمر میں بھی ڈومیسٹک ٹی 20 فارمیٹ میں ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے 302 میچوں میں 347 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جاری کیریبین ٹی 20 لیگ میں وہ سات میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...