Home سیاست تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔

پراسیکیوٹر نے موقف اختیارکیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے ضمانت منظور نہ کی جائے۔ جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت ، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار قومی اسمبلی ارکان میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص ، ایک قریشی ، احمد چٹھہ ،عامر ڈوگر، یوسف خان ، نعیم علی شاہ ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی ، ترنول ، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...