Home سیاست وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے بعد ہی مسودہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں پیش کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ مولانافضل الرحمان کی کوشش ہے کہ آئینی ترامیم پر متفقہ فیصلہ ہو، آئینی ترامیم پرخصوصی کمیٹی میں گفتگوجاری ہے کمیٹی میں جب فیصلہ ہوجائے گااورمولانافضل الرحمان راضی ہوجائیں گے تو یہ بل کابینہ میں پیش ہوگااورپھر قومی اسمبلی اورسینٹ میں پیش کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہوگی، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا جائے گا، عدالتی اصلاحاتی پیکج آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...