Home Uncategorized زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری 

زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری 

Share
Share

نیویارک:امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔

 

امریکی کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے 16 ستمبر کو سمندر کی سطح سے 12,000 فٹ سے زیادہ نیچے دب جانے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی، آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا۔

 

رپورٹ کے مطابق کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا، کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے مطابق، فوٹو گرافی کے شواہد نے پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور آبدوز کے ’تباہ کن نقصان کا حتمی ثبوت‘ پیش کیا۔

 

یاد رہے کہ آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی، ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...