Home سیاست سابق صدر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو

سابق صدر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: سابق صدر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر عارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔

اس دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔

عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...