Home سیاست مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکاا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا،بیرسٹر گوہر

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکاا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکاا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا۔ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں۔

الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں، وہ ابھی ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف 175 سیاسی جماعتوں میں واحد پارٹی ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست کی کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا اسٹرکچر موجود نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو معاملہ لٹکا ہوا ہے اس پر بھی جلد ہی فیصلہ آ جائے گا۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...