Home نیوز پاکستان قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے چکن گونیا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ایڈوائزری چکن گونیا کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کے لیے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو چکن گونیا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ بیماری ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیماری ڈینگی سے ملتی جلتی بیماری ہے اور زیادہ تر ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے، اس بیماری کے زیادہ تر کیسزافریقہ، جنوبی ایشیا اورجنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، کیسز کی بروقت شناخت اور تصدیق کے ساتھ ساتھ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنار ہی ہے، اور عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...