Home Uncategorized خاتون کیساتھ نامناسب رویہ پرسابق سری لنکن کرکٹرسماراویرا پر 20 سال کی پابندی عائد

خاتون کیساتھ نامناسب رویہ پرسابق سری لنکن کرکٹرسماراویرا پر 20 سال کی پابندی عائد

Share
Share

کولمبو:سابق سری لنکن کرکٹر دلیپ سماراویرا کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر کرکٹ آسٹریلیا نے 20 سال کیلئے کسی بھی عہدہ پر فائز رہنے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن کا کہنا ہے کہ سابق سری لنکن کرکٹر و کوچ سماراویرا نامناسب رویے میں ملوث پائے گئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی کی ہے۔

نامناسب طرز عمل کے الزامات اس وقت لگے جب سماراویرا کرکٹ وکٹوریہ کی ایک خاتون نے الزامات عائد کیے۔

دلیپ سماراویرا نے 1993 سے 1995 تک سری لنکا کیلئے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشل میچز کھیلے۔

سابق کرکٹر کو خاتون کھلاڑی کے ساتھ مبینہ طور پر غلط برتاوٴ کے الزامات کا سامنا تھا، انہیں کرکٹ وکٹوریہ میں بطور ماہر بیٹنگ کوچ 2008 میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال نومبر میں ویمنز ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...