Home Uncategorized ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کی فروخت کا آغاز

ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کی فروخت کا آغاز

Share
Share

کیلیفورنیا: ایپل نے صارفین کے لیے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 16 فروخت کے لیے پیش کر دی۔

جمعے کے روز دنیا بھر کے ایپل اسٹورز پر شروع ہونے والی فروخت میں آئی فون 16 کے ساتھ، ایپل واچ سیریز 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی شامل ہیں۔

ٹیک کمپنی کی جانب سے رواں ماہ کے شروع میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یہ ڈیوائسز متعارف کرائی گئیں تھیں اور 13 ستمبر سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔

کمپنی نے سِری کو جدید کیے جانے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے نیویارک شہر میں قائم ففتھ ایوینیو ایپل اسٹور میں گلاس کیوب کو روشن کیا، جس کا مطلب ہے کہ آئندہ ماہ جب یہ فیچر جاری کیا جائے گا تو نئے آئی فون کی اسکرین کے بارڈر روشن ہوجائیں گے۔

ایپل کا نیا آئی فون کمپنی کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) میں تازہ ترین قدم ہے، جس کے ساتھ نئے انٹیلی جنس فیچر آئندہ ماہ اکتوبر میں جاری ہونا شروع ہوں گے۔

یہ نئے فیچرز صارفین کو تحریر دوبارہ لکھنے، تصاویر سے اشیاء کو ہٹانے اور جدید سِری کے ساتھ بات کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

سافٹ ویئر کی یہ جدت صرف آئی فون 16 اور گزشتہ برس کے ائی فون 15 پرو ڈیوائسز میں دستیاب ہوں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...