Home Uncategorized اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں الجزیرہ کے دفتر پر حملہ،نشریات بند ،توڑپھوڑ،گاڑیوں کو آگ لگا دی

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں الجزیرہ کے دفتر پر حملہ،نشریات بند ،توڑپھوڑ،گاڑیوں کو آگ لگا دی

Share
Share

دبئی: اسرائیلی نے مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں الجزیرہ کے بیورو آفس پر حملہ کردیا اور عدالتی حکم کے نام پر 40 دن کے لیے چینل بند کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہلکار الجزیرہ کے بیورو آفس میں داخل ہوگئے، نشریات روک دی، توڑ پھوڑ کی، صحافیوں کو ہراساں کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

دفتر میں لگیں شہید صحافیوں کی تصاویر بھی پھاڑ دیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے دفتر میں موجود آلات اور دیگر سامان کو بھی ضبط کرلیا۔ ویب سائٹ کو بھی بلاک کردیا۔جس کے بعد مغربی کنارے میں الجزیرہ کی نشریات ٹی وی اور ویب سائٹس پر بند ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ الجزیرہ کی نشریات کی 45 دن کے لیے بندش عدالت کے حکم پر کی گئی۔

تاہم الجزیرہ کے صحافیوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور حملوں کی رپورٹنگ کرتے رہے۔

یاد رہے کہ الجزیرہ کے کئی صحافیوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے کئی مقامی صحافیوں کے گھروں اور اہل خانہ کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...