Home سیاست کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی

Share
Share

ممبئی: تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر ممبئی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں ماسٹر اور دیگر ڈانسرز ایک شو کے سلسلے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق، 21 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ 2017 میں جانی ماسٹر سے ایک تقریب میں ملیں اور 2019 میں انہیں اسسٹنٹ کوریوگرافر کے طور پر کام کی پیشکش کی گئی۔

متاثرہ خاتون نے مزید الزام لگایا کہ ماسٹر نے انہیں جسمانی تشدد، ذہنی ہراسانی اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق وہ 16 سال کی عمر سے چار سال تک اس زیادتی کا شکار رہیں۔

الزامات سامنے آنے کے بعد جانی ماسٹر کو تیلگو فلم چیمبر آف کامرس اور مزدور یونین نے معطل کر دیا ہے اور انہیں جلد حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

جانی ماسٹر کا تعلق اداکار- سیاستدان پون کلیان کی سیاسی جماعت جنا سینا سے ہے جس نے ان پر عائد الزامات کے بعد انہیں جماعت کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...