چنئی: بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی، دو میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 376 رنز بنائے تھے، جواب میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگ میں بھارت نے 4 وکٹوں پر 287 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 234 رنز بناسکی۔
روی چندرن ایشون کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے میچ کی پہلی اننگ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے کے باوجود 113 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔