Home سیاست وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج امریکا پہنچیں گے

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج امریکا پہنچیں گے

Share
Share

لندن: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج لندن سے امریکا پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم اسلاموفوبیا اور انتہا پسندی کا معاملہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ، عالمی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا امکان ہے، وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...