Home سیاست تحریک انصاف کی ایک مرتبہ پھر لاہور میں جلسے کے لئے درخواست

تحریک انصاف کی ایک مرتبہ پھر لاہور میں جلسے کے لئے درخواست

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے دی گئی درخواست میں ہفتہ 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پارٹی کے قائد عمران خان کا یوم پیدائش ہے، تمام ورکرزاور لیڈرز جلسے کی صورت اپنے قائد سےعقیدت کا اظہار بھی کرنا چاہتے ہیں۔

یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلسے کے تمام شرکات آئینی اور قانونی ضوابط کا مکمل خیال رکھتے ہوئے عمل درآمد کریں گے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2024 میں مولانا فضل الرحمان اور طاہرالقادری بھی جلسے کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...