Home Uncategorized بھارت کا پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ

بھارت کا پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ

Share
Share

سری نگر: انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

راج ناتھ نے کہا انڈیا پاکستان کو گلے لگانے اور اس کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ وہ انڈیا میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کر دے گا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندربنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ (کانگریس اور پی ڈٰی پی) پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کر رہے ہیں جو ایک ایسا ملک ہے جو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی نے جموں و کشمیر میں ہزاروں جانیں لے لی ہیں جن میں سے 80 فیصد متاثرین مسلمان ہیں۔

بھارتی وزیر دفاعی نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مبینہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کانگریس اتحاد آئین کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر ہیں انہوں نے کہا پاکستانی رہنما کا مضحکہ خیز بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پاکستان غربت اور بدحالی کا ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...