Home Uncategorized کاش ڈمپل کپاڈیہ کی جگہ ہیما مالنی میری ماں ہوتی، ٹوئنکل کھنہ

کاش ڈمپل کپاڈیہ کی جگہ ہیما مالنی میری ماں ہوتی، ٹوئنکل کھنہ

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے حالیہ کالم میں اپنی مزاحیہ اور حیرت انگیز خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کی جگہ ڈریم گرل ہیما مالنی ہوتیں۔

انہوں نے یہ بات بھارتی شہریوں کو درپیش مسائل جیسے کہ صاف پانی کی قلت اور سڑکوں کی خرابی کے تناظر میں کی ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کالم میں بھارت میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہیما مالنی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان سے زیادہ اس معاملے میں کوئی پرعزم نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی والدہ سے فون پر ملک میں صفائی اور ہم آہنگی کے فقدان کی شکایت بھی کی جس پر ڈمپل کپاڈیہ نے مزاحیہ جواب دے کر فون بند کر دیا۔

مزاحیہ انداز میں ٹوئنکل نے لکھا: “کاش ہیما مالنی میری ماں ہوتیں، تو میں صاف پانی پر لمبی گفتگو کر سکتی اور زندگی بھر مفت واٹر پیوریفائر کی فراہمی ملتی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...