Home سیاست آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت پیر کو کرے گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 17 مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا جبکہ تاحیات نااہلی یا نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمان کرے۔

اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی تھی اور فیصلہ 2 کے مقابلے میں 3 کی برتری سے سنایا گیا تھا۔

اس معاملے پر مختلف نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں لیکن ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...