Home سیاست ایکسٹینشن دینے کا مطلب چوروں کو تحفظ دینا ہے،گینگ آف تھری کےلئے آئینی ترامیم کی جارہی ہیں، علیمہ خان

ایکسٹینشن دینے کا مطلب چوروں کو تحفظ دینا ہے،گینگ آف تھری کےلئے آئینی ترامیم کی جارہی ہیں، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری کیلیے آئینی ترامیم کی جارہی ہیں، ان کو ایکسٹینشن دینے کا مطلب چوروں کو تحفظ دینا ہے، آئینی ترمیم کرکے یہ آئین کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ چوروں کو تحفظ دیا ہے ان پر آرٹیکل6 لگنا ہے، آئینی ترمیم کا سارا معاملہ قاضی فائز عیسی کے گرد گھوم رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بھی کہنا ہے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ملک تباہ ہوجاتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ان کا سارا پیسہ اور جائیدادیں باہر پڑی ہیں، ہمیں اب اپنے گھروں سے نکلناہوگا، ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کیلیے نکلنا ہے، بانی پی ٹی آئی نے تحریک شروع کی ہے جس کا آغاز کل لیاقت باغ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت این او سی نہیں دیتی جلسہ نہیں کرنے دیتی اس لیے اب احتجاج کریں گے، یہ ہرجلسے کی اجازت کسی نہ کسی مویشی منڈی کی دیتے ہیں یہ عوام کو مویشی سمجھتے ہیں اس لیے ایسا کررہے ہیں، مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ کل جیل میں دو کیسز کی سماعت ہے اس کے بعد ہم بھی احتجاج میں شریک ہوں گے، جلسہ کرتے ہیں تو یہ بتیاں بند کردیتے ہیں،راستے بند کردیتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں احتجاج کیلیے سب نکلیں۔

Share
Related Articles

مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جوسیاسی حل نہیں چاہتے تھے، بیرسٹر گوہر

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے...

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز...

صدر آصف زرداری نے متنازع ترمیمی بل پیکا کی توثیق کردی

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام...

ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں،شبلی فراز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز...