Home Uncategorized اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

Share
Share

کراچی :پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج میری تلخ حقیقت بن چکا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں جو اس مرض کا شکار ہو۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کا شکار ہیں، جس سے لوگوں کے چہرے کو پہچاننے کی ان کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں آپ لوگوں کی توجہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں جس میں ایک شخص کی لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مجھ میں یہ نمایا ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے کبھی کبھار کسی کا چہرہ فوری طور پر پہچانے میں دشواری ہوتی ہے، جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج مجھے محرومی کا احساس دلا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔

اشنا شاہ نے مزید بتایا کہ اس پیغام کو اپنے اکاوٴنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے وہ بدگمانی کا شکار نہ ہوں اور میری اس حالت کو جان سکیں۔

انہوں نے پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کے حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی عام کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ پراسوپیگنوسیا جسے عام زبان میں چہرے کا اندھے پن کہتے ہیں۔اس حوالے سے ہارورڈ میڈیکل اسکول کا کہنا ہے کہ پراسوپیگنوسیا ایک پراسرار حالت ہے، جس میں مریض کا ذہن اسے دھوکا دیتا ہے۔

مریض کا ذہن اسے ان لوگوں کو پہچانے پر مجبور کرتا ہے جن سے وہ کبھی ملا ہی نہیں یا پھر اس کا ذہن ان لوگوں کو پہچاننے میں ناکام رہتا ہے جو اس کے آس پاس موجود ہوتے ہیں اور حالیہ تحقیق کے مطابق 33 فیصد افراد پراسوپیگنوسیا میں مبتلا ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...