Home Uncategorized حسن نصراللہ اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ ہیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا،ایرانی میڈیا

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ ہیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا،ایرانی میڈیا

Share
Share

تل ابیب / بیروت: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ ہیں انہیں حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین مکمل طور پر صحت مند ہیں اور محفوظ ہیں انہیں اسرائیلی حملوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا نے یہ دعوی کیا کہ جمعہ کی شام صہیونیوں کا آپریشن ناکامی پر ختم ہو ا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصراللہ اور صفی الدین کو اسرائیلی فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق ایف-35 طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کرتے ہوئے جارحیت کی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حملے سے کچھ دیر پہلے ہی امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔

لبنانی میڈیا نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکار علاقے میں لگنے والی آگ کو بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔

لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی ظلم و ستم اور لبنان کے خلاف ہونے والی تباہی کی جنگ کو روکنا چاہیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...