Home Uncategorized حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر

Share
Share

بیروت:حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد نعیم قاسم تنظیم کے عبوری سربراہ مقرر ہوگئے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد تنظیم کے عبوری سربراہ مقرر ہونے والے نعیم قاسم 1953 میں لبنان کے علاقے کفرفیلہ کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے دینی تعلیم استاد آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے لبنان کی ایک یونیورسٹی سے کیمسٹری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

نعیم قاسم لبنان میں مسلم طلبا یونین کے بانیوں میں سے ایک ہیں جو 1970 کی دہائی میں قائم ہوئی تھی، وہ عمل موومنٹ میں اس وقت شامل ہوئے جب اس کے سربراہ امام موسیٰ صدر تھے، وہ 1974 سے 1988 تک اسلامی مذہبی تعلیمی انجمن کے سربراہ رہے۔

انہوں نے المصطفیٰ سکولوں کے مشیرکے طور پر بھی خدمات انجام دیں، پھر قاسم نعیم نے حزب اللہ کی بنیاد کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور 1992 میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے،مصطفیٰ بدرالدین نے 2009 میں عماد مغنیہ کی جگہ نعیم قاسم کو حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں کا سربراہ مقررکیا۔

نعیم قاسم نے 2006 میں ایک کتاب حزب اللہ، دی سٹوری فرام وِد اِن شائع کی۔ یکم اگست 2011 کو نعیم قاسم نے اپنی کتاب کے آٹھویں ایڈیشن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہمیں اربوں ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے کہ ہم جنوبی لبنان کی تعمیر نو کے بدلے میں اپنے ہتھیار پھینک دیں، لیکن ہم نے ان سے کہا کہ ہمیں ان کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے اور نتائج سے قطع نظر مزاحمت جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکے ہیں، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد قاسم نعیم کو حزب اللہ کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...