Home سیاست انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اب گولی کا جواب گولی سے ملے گا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اب گولی کا جواب گولی سے ملے گا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں اب انقلاب کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لہٰذا اب گولی کا جواب گولی، شیل کا شیل اور اور لاٹھی کا جواب لاٹھی سے ملے گا۔

راولپنڈی میں احتجاج کے بعد رات گئے جاری ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پر ظلم کیا گیا، چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی۔ احتجاج میں ہم پر گولیاں برسائی گئیں، شیل مارے گئے اور لاٹھیاں برسائیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تین کلو میٹر پر پنجاب کی پولیس شیل اور گولیاں مارتے رہے، ہمارے تین کارکنوں کو گولیاں لگیں اور 50 سے زائد کارکن شیل سے زخمی ہوئے، پنجاب پولیس ہمارے ہتھے چڑھے لیکن ہم نے انھیں ریسکیو کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب اصلاح کے لیے میرا آخری پیغام ہے اور اداروں کو بھی پیغام ہے کہ عوام کی آواز نہیں سن سکتے یا رائے کا احترام نہیں کر سکتے تو پھر ایک طرف ہوجائیں، عوام کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں، سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں بیچ میں نہ آئیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب کوئی چلائے گا تو گولی کھائے گا، ہم ایک شیل ایک لاٹھی کے بدلے 10 شیل اور 10 لاٹھیاں برسائیں گے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...