Home Uncategorized خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی

خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی

Share
Share

استنبول: خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی 26 سالہ ٹک ٹاکر کبری آئیکت نے استنبول میں واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا جسے حکام نے تحویل میں لے لیا جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ خود کشی کا واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا۔

کبری آئیکت کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو وہ گھر کی بالکونی کی صفائی کرتی دکھائی دیں۔ انفلوئینسر نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرا وزن روزانہ گر رہا ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں کیا کروں۔ میں نے ہرکوشش کرلی لیکن وزن میں اضافہ نہیں کرسکی۔ مجھے فوری وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔

کبریٰ آئیکت نے 2023 میں اپنی خود سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...