Home سیاست پی ٹی آئی رہنماوٴں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس، آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنماوٴں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس، آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کو ہراساں کرنے کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی سے کہا کہ میں نے پہلے بھی آرڈر کیا تھا کہ ان معاملات کو ذرا اچھے طریقے سے دیکھ لیں، یہ درخواست پولیس کے کنڈکٹ سے متعلق ہے ، درخواست ہے کہ پولیس ہراساں کرتی ہے۔

آئی جی نے جواب دیا کہ 24 کو آرڈر پاس ہوا اسکے بعد ایک دن ملا تمام فائلز منگوائی ہیں، کیسز دیکھے ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل عمیر بلوچ نے بتایا کہ جعلی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب اس کو دیکھ لیں اچھا نہیں لگتا، جو جعلی مقدمات ہیں انکو ختم کریں۔

آئی جی نے کہا کہ میں درخواست گزاروں کو بلاوٴں گا ان سے میٹنگ کروں گا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ان کو بلا کر بیٹھا نہ لیجئے گا، وکیل عمیر بلوچ کی موجودگی میں میٹنگ کیجیے گا۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...