عمران خان نے ڈی چوک کی کال واپس لینے کی درخواست مسترد کردی
Share your love
عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک کا احتجاج موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے پارٹی قیادت کا پیغام عمران خان تک پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی سینئیر قیادت نے 4 اکتوبر کا احتجاج اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علی اکین گنڈاپور سیاسی کمیٹی کا فیصلہ عمران خان تک پہنچائیں گے اور عمران خان سے ہدایات لیں گے۔
اجلاس میں بعض رہنماؤں کی تجویز تھی کہ لاہور، میانوالی، فیصل آباد اور بہاولنگر کے احتجاج کی کال پہلے ہی دی ہوئی ہے، اس پر توجہ دینی چاہئے اور اگلے ہفتے ڈی چوک پہنچنا چاہئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سینئیر قیادت کی تجاویز عمران خان کے سامنے رکھیں تاہم عمران خان نے تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچنے کی کال دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا ڈی چوک احتجاج سے متعلق آج رات تک اعلان کریں گے۔