Home سیاست توشہ خانہ ٹوکیس، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم مؤخر

توشہ خانہ ٹوکیس، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم مؤخر

Share
Share

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم مؤخر کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ اُن کی پیروی کیلیے وکیل انتظار پنجوتھہ پیش ہوئے۔

انہوں عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے وکیل کا تقرر نہیں ہوسکا وقت دیا جائے تاکہ وکیل کرکے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرایا جاسکے، مقدمہ کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے، تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کر سکیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ذالفقار عباس نقوی ایڈوکیٹ اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے پر پراسیکیوشن کا اعتراض سامنے آیا۔

پراسیکویشن وکلاء نے موقف اپنایا کہ عدالت ملزمان کو اپنے وکیل مقرر کرنے کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہ دے، کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے کل ہی ملزمان اپنے وکلا کے ساتھ بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔

عدالت نے دلائل کے بعد کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...