اسلام آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی وزارت خارجہ اسلام آباد آمد ہوئی۔
گورنر پنجاب نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، سردار سلیم حیدر خان نے نائب وزیراعظم سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
سردار سلیم حیدر خان نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اسحاق ڈار سینئر سیاستدان ہیں، ان سے احترام کا رشتہ ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر اویس لغاری ، ایم این اے حنیف عباسی اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد بھی موجود تھے۔