Home Uncategorized پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دینا چاہیے ،سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا مطالبہ

پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دینا چاہیے ،سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا مطالبہ

Share
Share

تل ابيب: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے ایران پر حملہ کر دینا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ہمارا نمبر ایک دشمن ایران کے خلاف ایک بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ہم اس موقع کی مدد سے مشرق وسطیٰ کا چہرہ اپنے حق میں بدل سکتے ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے ایران کی قیادت کو شطرنج کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 50 سال میں پہلی دفعہ براہ راست حملہ کر کے غلطی کر دی ہے، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مراکز کو نیست و نابود کر دینا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ دہشت گردی ہے، ہمیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے، آج تاریخ ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے ہمیں دروازہ کھول دینا چاہیے۔

گزشتہ رات ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے ایران کے اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب ایران پاسداران انقلاب گارڈ نے حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے متعدد اہم فوجی و سیکیورٹی مراکز کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کا کہنا تھا کہ حملہ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...