Home سیاست چار اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، علیمہ خان

چار اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، علیمہ خان

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، ہمیں دس بار بھی احتجاج میں آنا پڑا تو آئیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں،وہ جس سیل میں اور جن حالات میں ہیں صرف پندرہ منٹ باہر آنے کیلئے دیئے جاتے ہیں، یاد رکھیں بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے گرمی سردی برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہے، یہ اتنے بڑے لیڈر کے ساتھ جو کررہے ہیں ہمارے ساتھ کیا کرینگے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے تھوڑے دن پہلے مذاق میں ایک بات کہی تھی کہ حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے، ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں, چار اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں پرامن احتجاج ہوگا۔ ہمیں دس دفعہ بھی احتجاج میں آنا پڑا تو آئینگے

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...