Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکلاء آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ، مرتضیٰ طوری و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، خرم شہزاد، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر تنویر حسین علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

دوران سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر آئے ہیں؟ کہاں ہیں؟ جس پر وکیلِ صفائی آمنہ علی نے کہا کہ اسد عمر مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ دستیاب نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہوسکتی،گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی، شوکاز نوٹس جاری کیا تھا آج بھی کر رہا ہوں، نوٹس میں لکھوں گا اگر انٹرنیٹ نہیں تو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش کریں۔

بعدازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...