Home نیوز پاکستان سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل

سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل

Share
Share

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کیا اور کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔

Share
Related Articles

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز

اسلام آباد:معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، دو...

سکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان میں کارروائی ، سرغنہ سمیت 9 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی...

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں...

سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خوارج ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے...