Home سیاست ڈی چوک احتجاج ، جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

ڈی چوک احتجاج ، جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ۔

صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

، ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔

ڈاکٹر ابرار حسین کا کہنا ہے کہ دیہی یا دوردراز علاقوں میں قائم نجی تعلیمی ادارے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...