Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست دے دی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست دے دی

Share
Share

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

117 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہی بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے نیلکشیکا سِلوا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ وشمی گُنارتنے 20، ہاسینی پریرا 8، ہرشیتا سماراوکرما 7، کپتان چماری اٹھاپٹو 6، انوشکا سنجیونی 5، سچینی نسانسلا 3، کویشا دلہاری 3 اور سُگندیکا کماری 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اِنوشی پریا درشنی 2 اور اُدیشیکا پرابودھانی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...