Home سیاست بیرسٹرسیف کا عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر سخت ردعمل

بیرسٹرسیف کا عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر سخت ردعمل

Share
Share

پشاور: ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں، ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوجے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے، اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدر شرمناک حد تک گر سکتی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...