Home سیاست پی ٹی آئی احتجاج، محسن نقوی کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان

پی ٹی آئی احتجاج، محسن نقوی کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہر اقتدار کا فضائی دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے مختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات سمیت اسلام آباد کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

وزیر داخلہ نے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب...

پاکستان ابو ظہبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز، انفرااسٹرکچر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد:پاکستان اور ابوظبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر...

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف...